the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

منی بھگدڑ میں ہلاک ہونے والے ہندوستانیوں کی تعداد 45 ہوگیی-
واقعے میں 35 پاکستانی حجاج کے زخمی ہونے کا بتایا گیا تھا جن میں سے آٹھ اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں جب کہ دیگر کو طبی امداد کے بعد فارغ کیا جا چکا ہے۔

اس سال دنیا بھر سے بیس لاکھ سے زائد مسلمان حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچے تھے جن میں ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد پاکستانی بھی شامل تھے۔

گزشتہ جمعرات کو منیٰ میں حج کے رکن ’’رمی جمرات‘‘ جسے عام طور پر ’’شیطان کو کنکریاں‘‘ مارنا بھی کہا جاتا ہے، اس رکن کی ادائیگی کے دوران اچانک بھگدڑ مچنے کے بعد کم  ازکم 769 افراد ہلاک اور 934 زخمی ہوگئے



تھے۔

یہ  گزشتہ 25 برسوں کے دوران حج کے موقع پر ہونے والا سب سے ہلاکت خیز واقعہ تھا۔ اس سے قبل 1990ء میں منیٰ ہی میں بھگدڑ مچنے سے 1400 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ہلاک ہونے والے دیگر حاجیوں میں ایران کے مطابق اس کے ڈیڑھ سو شہری بھی شامل ہیں اور اس نے سعودی عرب کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ہلاکتوں کی ذمہ داری قبول کرے اور مسلمانوں اور متاثرہ خاندانوں سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

سعودی عرب نے کہا ہے کہ ایران کو اس واقعے پر سیاست نہیں کرنی چاہیئے اور اس واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ایران اور سعودی عرب روایتی حریف ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.